دینی مدارس کی تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ، مولانا عبدالواسع
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمااسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و وفاقی وزیر ہا سنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ دینی مدارس کی تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ مدارس کی تحفظ کے لئے قربانیاں دی ہیں خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں جامعہ مدینہ میں دستار فضلیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جس کی وجہ سے آج مدارس محفوظ ہیں اور ہم نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لئے ہر ڈکٹیٹر کا مقابلہ کیا ہے جمعیت علماسلام کے ہوتے ہوئے دنیا کا کوئی بھی طاقت مدارس کے خلاف مزاحمت نہیں کرسکتے وفاقی حکومت مدارس کی تحفظ کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور مدارس کا دفاع ہر صورت میں کریں گے جمعیت علمااسلام نے شروع دن سے لیکر آج تک مدارس کا ایک ایک انچ کادفاع کیا ہے اور مدارس کے خلاف ہر ڈکٹیٹر حکمران نے سازش کی مگر جمعیت علمااسلام اور علماکرام نے ان کی سازشوں کو ناکام بنایا مدارس کا دفاع ہم سب پر فرض ہے اور اس کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت مدارس کی تحفظ کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں اور جمعیت علمااسلام اس لئے وفاقی حکومت کا حصہ بنے کہ وہ مدارس کی تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ ہر دور میں مدارس کے خلاف عالمی قوتوں کے کہنے پر سازشیں ہوئی مگر علماکرام کی جدوجہد کی وجہ سے ان کے عزائم کو ناکام بنایاگیا۔یواین اے کے مطابق انہون نے کہا کی پاکستان نظریے کی بنیاد پر بنایا گیا ہے، دنیا ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو ختم کرنا ضروری ہے۔پاکستان ایک مستحکم ریاست ہے، ادارے مضبوط ہیں، انتشار پھیلانے والے ملک میں دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، دشمنوں کے بیانیے کو رد کرنے کیلیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، نفرت اور تعصب سے انسان انتہاپسندی کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔پاکستان کو امتِ مسلمہ میں ایک اہم مقام حاصل ہے، ہمارا کام گمراہ کو حق کے راستے پر راغب کرنا ہے۔