تربت میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے تربت میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق تربت میں حالیہ پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوری طور پر دو مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش،ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔