تبدیلی کے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کو دندان شکن شکست ہورہی ہے،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیرحاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ جو لوگ یہاں تبدیلی کے بلند وبانگ دعوے کرکے عوام کو معاشی بحران میں دھکیل رہے تھے انہیں آج دندان شکن شکست ہورہی ہے عوامی ردعمل اس بات کامظہر ہے کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا اور کچھ نہ کرپائے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان سے بھٹو کے وژن کا مضبوط قافلہ لیکر میدان عمل میں اترچکی ہے اب بلوچستان اور پاکستان کے مسائل کے حل کی منزل دور نہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے یو این اے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیربھٹوکا وژن اور ان کی طرز سیاست ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ عوامی مفادات پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی اوراس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت آج اسی وژن پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود وترقی کیلئے خدمات پیش کررہی ہے جن لوگوں نے توشہ خانے کے مال سے اپنی تجوریاں بھرنے کو اپنی سیاست کا محور رکھاہے آج عوام نے انہیں یکسرمسترد کردیاہے فوری انتخابات کاواویلا کرنے والوں کو شاید یہ اندازہ نہیں کہ وہ عوامی میدان میں جس دندان شکن شکست سے روشناس ہونگے انہیں فرار ہونے کا بھی راستہ بھی میسر نہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند امرہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بڑے سیاسی نام پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ بن رہے ہیں جس سے واضح ہوتاہے کہ اہل بلوچستان پاکستان پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنے مسائل کے حل کی جدوجہد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ جلد ہی ایک اور بڑا سیاسی نام پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ جڑ رہاہے جو جمہوری سیاست کی بڑی کامیابی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے