اوتھل میں فیکٹری کے مزدوروں کی برطرفی کیخلاف کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنے دیا جائے گا، بلوچستان لیبر فیڈریشن

کوئٹہ+ حب(ڈیلی گرین گوادر) صنعتی زون اوتھل میں ڈی وائی ایل یاماہا کمپنی سے مزدوروں کی جبری برطرفی اور فیکٹری مزدوروں کے معاشی قتل کیخلاف مزدوروں کا کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کا فیصلہ۔فیکٹری کے 13 مقامی ملازمین کو جان بوجھ کر بیروز گار کیا گیا قیکٹری مالکان کا ظالمانہ اقدام قبول نہیں فیکٹری انتظامیہ کے مزدوردشمن رویہ کیخلاف بھر پور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اوتھل کے تمام مزدوروں و ملازمین اوروبلوچستان لیبر فیڈریشن میں شامل یونینوں کے مزدور و ملازمین ڈی وائی ایل یاماہا لمیٹڈ کی انتظامیہ کے مزدور کش پالیسیوں کیخلاف بھر پور رد عمل کا اظہار کریں۔ ان خیلات کا اظہار صدر خان زمان چیئرمین حاجی بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان سینئر نائب صدر حاجی عبدالعزیز شاہوانی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزاد سیکرٹری انفارمیشن عابد بٹ دین محمد محمد حسنی ملک وحید کاسی عارف خان نچاری محمد عمر جتک منظور احمد سیف اللہ ترین ظفر خان رند فضل محمد یوسفزئی حاجی غلام دستگیر حبیب اللہ لانکو میر زیب شاہوانی ملک محمد حسین بنگلزئی نصیر احمد رند حاجی مشتاق احمد موندرہ عبدالستار لاسی اور دیگر مزدور و ملازمین رہنماؤں نے ڈی وائی ایل یاماہا لمیٹڈ اوتھل کے جبری برطرف کئے گئے مزدوروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فیکٹری انتظامیہ نے 13 ملازمین کو برطرف کرنے کا جو ڈرامہ بنایا تھا وہ جھوٹ ثابت ہوچکا ہے۔ فیکٹری انتظامیہ کی پشیمانی کے بعد یقین دہانی پر مزدوروں نے اپنا پر امن احتجاجی کیمپ موخر کیا تھا مگر بلوچستان لیبر فیڈریشن محسوس کررہی ہے کہ ڈی وائی ایل یاماہا لمیٹڈ اوتھل کی انتظامیہ ملازمین و مزدوروں کا مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی اور بار بار ٹال مٹول کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس سے ملازمین کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔ مزدور رہنماؤں نے کہا کہ فیکٹری مزدوروں کا معاشی قتل اور انہیں بیروز گار کر نے کی پالیسیاں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔ DYL (ڈی وائی ایل) یاماہا لمیٹڈ اوتھل فیکٹری انتظامیہ کے مزدور دشمن اقدام کیخلاف یکم فروری کو کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اوتھل کے مقام پر دھرنا دیکر شدید احتجاج کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ دار فیکٹری انتظامیہ پر عائد ہوگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیکٹری انتظامیہ بر طرف کئے گئے مزدوروں اور (ڈی وائی ایل) یاماہا لمیٹڈ اوتھل کی یونین کے نمائندوں سے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالے اور مزدوروں کو فیکٹری میں کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ فیڈیشن میں شامل تمام یونین پر امن احتجاج اور قومی شاہراہ بمقام اوتھل میں دھرنے کے حولے سے بھر پور رابطہ مہم چلائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے