پی ٹی آئی کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی پہنچ گئے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ بند کردیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس 3 روز کے لیے بند ہے۔پی ٹی آئی اراکین نےاحتجاجاً پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہرکرتی ہے۔ عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے استعفوں کی واپسی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میلز کی تھیں۔اراکین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث ای میلز کیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسا ل کردئیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے