وزیراعظم کا بجلی تعطل کا سخت نوٹس، اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے کر وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران کس وجہ سے پیدا ہوا، آگاہ کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔وزیراعظم نے بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات برداشت نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے