مولانا ہدایت الرحمن کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر کرائم برانچ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو ساتھیوں سمیت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے کرائم برانچ کی درخواست پر ملزمان کا مزید تین روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔دوسری جانب ایک اور کیس میں مولانا ہدایت الرحمن کو ساتھیوں سمیت جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں مولانا ہدایت الرحمان کو آڈیو ویڈیو کیس میں شناخت کیلئے جج کے سامنے پیش کیا گیاجوڈیشل 10 کے جج عبدالستار بگٹی نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے