ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے موجودہ حکومت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے،میرحمل کلمتی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ماہی گیری کے صنعت کی ترقی کے لیے موجودہ حکومت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کرہی ہے جبکہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کو بھی جلد فعال بنایا جائے اس سلسلے میں بھی مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں گوادر میں ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور غیر قانونی فشنگ کے تدارک سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے اجلاس میں کمشنر مکران سید فصیل احمد آغا، ڈائریکٹر جنرل ماہی گیری، سیف اللہ کھتران ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ سمیت دیگر افسران اور ماہی گیری نمائندوں نے شرکت کی جلاس کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر کی ساحلی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن جاری ہے اجلاس میں کمشنر مکران ڈویژن نے کہا کہ ضلع گوادر کی حدود میں کسی ٹرالر کو ٹرالنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی گوادر میں بجلی اور پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس سلسلے میں مختلف منصوبوں پر کام جارہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی نمائندہ ڈپٹی کمشنر گوادر کی صورت گوادر میں موجود ہے شہری کسی بھی مسئلے کی نشاندہی اور اس کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر گوادر سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں اور حکومت تمام مسائل کے مؤثر خاتمے کے لیے پوری طرح سے متحرک اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نے ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کو صحت کارڈ کے اجر ا ئکے منصوبے کی منظوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا ماہی گیروں اور اپنی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئیکہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جس طرح سے گوادر کے مسائل کے حل اور یہاں کے عوام کے حقوق اور روزگار کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں وہ گوادر کے عوام خاص طور سے غریب ماہی گیروں کے لئے باعث حوصلہ و تقویت ہے یہی وجہ ہے کہ گوادر کے باشعور عوام نے ترقی مخالف اور شرپسند عناصر کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سے 90000 ماہی گیروں کو صحت کی معیاری سہولتیں بلا معاوضہ ملیں گی رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ فشر مین کالونی ماہی گیروں کو بلوچستان لیبر ایکٹ کے تحت محنت کش کا درجہ دینے اور ماہی گیروں کو حکومت کی جانب سے بوٹ انجن دینے کے منصوبے وزیراعلیٰ بلوچستان کا وژن اور ماہی گیروں سے انکی محبت اور انسیت کا مظہر ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہیں کہ وزیراعلیٰ جلد ان منصوبوں کو جلد عملی جامع پہنائیں گے اور ان تاریخی منصوبوں کے ثمرات ماہی گیروں تک پہنچیں گے اجلاس میں کمشنر مکران ڈائریکٹر جنرل ماہی اور ڈپٹی کمشنر گوادر نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کو ساحل سمندر پر غیر قانونی طور پر فشنگ اور اس کی تدارک اور اب تک کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے