پی پی رہنما شرجیل میمن کو گھر منتقل کردیا گیا
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے ان کے گھر کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔گزشتہ روز شرجیل انعام میمن کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر دل کے اسپتال این آئی سی وی ڈی لایا گیا تھا۔
شرجیل انعام میمن کے دل کی دو شریانیں بند تھیں جن کا فوری آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن دو اسٹینٹس بھی ڈالے گئے تھے، چوبیس گھنٹے اسپتال میں رہنے کے بعد شرجیل انعام میمن کو کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سمیت اپنے ملازمین کو بھی کوریج سے روک دیا تھا۔