نصیر آباد ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر) نصیرآباد کے علاقے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میرواہ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میرواہ ڈپ کے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص دلاور کو قتل کردیاگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا وجہ پرانی دشمنی بتایا گیا ہے مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے