قلات منگچر گردونواح میں بارش برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

منگچر(ڈیلی گرین گوادر)قلات منگچر گردونواح میں بارش برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ یخ بستہ ہوائیں اور خون جمادینی والی سردی سے ہر شے جم گیا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی لوگ گھروں میں محصور تفصیلات کے مطابق گزشتہ بارش اور برفباری کے بعد خون جمادینی والی سردی نے ایک بار پھر ڈھیرے ڈال دیں ے نقطہ انجماد نیچے گر گیا محکمہ موسمیات کے مطابق قلات گردوونواح میں درجہ حرارت منفی 8 تک پہنچ گیا اس سخت ترین سردی میں ہر شے جم گیا دوسری جانب گیس کی مکمل بندش بجلی لوڈشیڈنگ باربار ٹرپنگ ٹوفیس کا سلسلہ بھی نہ رکھ سکا عوام زلیل سخت مشکلات سے دوچار عوام کا کہنا ہیں کہ قلات منگچر گردونواح میں ان دونوں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کافی نیچے گر گیا ہے اس سخت موسم میں بھی قلات منگچر گردونواح میں گیس کی مکمل بندش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور صارفین ازیت ناک صورتحال سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ گیس بجلی کی عدم دستیابی کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہیں سردی کی وجہ سے بچے اور بزرگ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر روز عوام سڑکوں پر نکل گے احتجاج بھی کیا مگر سوی سدرن گیس کمپنی حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے صرف یقین دہانی کراکے طفل تسلیاں دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی میں غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ایندھن کے متبادل زرائع اور ایل پی جی گیس خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے گیس پریشر کی بحالی اور لوڈشیڈنگ کا مسلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے