عمران نیازی ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ ہے،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ملک میں انارکی پھیلانے والا ایجنٹ قرار دے دیا۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ پر شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ن لیگ کو احتساب کے نام پر نشانہ بنانے کے منظم منصوبے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عمران کے زہریلے وار سے سیاست کو نقصان پہنچا اور معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاستی اداروں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔