عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے حکام کا دورہ پسنی اور گوادر
پسنی(ڈیلی گرین گوادر) عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے حکام کا دورہ پسنی اور گوادر،پولنگ اسٹیشن کے لیئے تجاویز کنندہ اسکول اور سرکاری اداروں کا معائنہ کیا،تفصیلا ت کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم سی او) الیکشن کمیشن بلوچستان غوث بخش بلوچ نے ہفتہ اور اتوار کے روز گوادر اور پسنی کا دورہ کیااس دوران انہوں نے اُن سرکاری اسکول اور اداروں کا دورہ کیا جہاں پر عام الیکشن کے وقت پولنگ اسٹیشن قائم کیئے جاتے ہیں اس سلسلے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایم سی او) الیکشن کمیشن غوث بخش بلوچ نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں مجوزہ عام الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور ہروہ علاقہ جہاں الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشن قائم ہونگی اُن اسکول اور سرکاری اداروں کی عمارتوں کا جائزہ لینے کے لیئے خصوصی ہدایات دی گئیں ہیں تاکہ یہ بات معلوم ہوسکے کہ وہاں کس چیز کی ضرورت ہے جسے پورا کیا جاسکے انہوں نے بتایا کہ ضلع گوادر میں مجموعی طور پر رجسٹرڈ ووٹران کی تعدادایک لاکھ 33ہزارہے جن کے لیئے 120پولنگ اسٹیشن قائم کیئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن رولز کے مطابق گیارہ سو ووٹران پر ایک پولنگ اسٹیشن قائم کی جارہی ہے۔