سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنا قابل مذمت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سویڈن میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک نذرآتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن سے تعلق رکھنے والے اس سیاستدان نے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے فریڈم آف سپیچ کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کسی مذہب کی مقدس کتاب کی توہین کریں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم مغرب میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں گے واقعہ میں ملوث شخص کو ہر حال میں کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے مغربی ممالک بھی اسلام مخالف پروپیگنڈا کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے