سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی سے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے ، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سویڈن میں قرآن مجید کی بیحرمتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ واقعہ سے عالم اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے مسلمان قرآن مجید کی بے حرمتی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرتے ہے بھارت میں آزان پر پابندی عائد کرنے کی بھی مذمت کرتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی مذہب اور مقدس کتاب کی توہین کرنا ناروا اقدام ہے جبکہ اسلام کسی بھی مذہب کی توہین کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ مذہب کے خلاف وحشیانہ اقدام سے مذہبی منافرت بڑھتی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ یہ واقعہ مسلم اْمہ کے خلاف ایک سازش ہے جبکہ ایک مخصوص گروہ کا اس قسم کی حرکت پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی انتہائی تشویشناک ہے۔ کسی بھی مذہب اور مقدس مقامات کی بے حرمتی سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہونگے۔ سویڈن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بھارت میں مسجدوں میں آزان پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی برادری بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لے انہوں نے کہاکہ بھارت میں آزان پر پابندی اور مسجدوں میں آزان دینے پر مسجدوں پر پابندی سے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے