سویڈن حکومت کے خلاف فوری کارروائی کر کے مذکورہ قوانین کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان نے سویڈن میں اللہ کی عظیم کتاب قرآن مجید کی توہین کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قبیح عمل اسلام دشمنی کا مذموم وحرکت ہے اقوام متحدہ کا چارٹر اس بین الاقوامی قوانین کے تحت مسلمانوں کے مذہب قرآن مجید اور رسول اکرمﷺ کو تحفظ حاصل ہے اس کے باوجود سویڈن کی حکومت اسلامی اقدار اور شعائر پر حملہ کرنے سے باز نہیں آتی جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔اپنے جاری کردہ بیان ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہاکہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ سویڈن حکومت کے خلاف فوری کارروائی کر کے مذکورہ قوانین کے تحت قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے راسخ العقیدہ مسلمان شائر اللہ کی توہین کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں حکومت پاکستان اس مذموم واقعہ کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائے اور پاکستان کے عوام کے غصہ اور غم سے آگاہ کرے اور ا قوام متحدہ میں ظالمانہ قدم کے خلاف احتجاجی تحریک کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو ساری دنیا میں پہنچائیں تاکہ سویڈن کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے کہا کہ اسلام کی حقانیت اب ساری دنیا پر چھاگئی ہے اور دنیا کے مختلف ممالک میں ہزاروں لوگ شرف بہ اسلام ہورہے ہیں جو سویڈن جیسی متعصب اور ا سلام فوبیا کے مرض نڈھال حکومت پر بوجھ بنی ہے سویڈن کو پاؤں رگڑنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے