سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور اسلام کے خلاف زہراگلنا قابل مذمت ہے،مشیر اطلاعات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر اطلاعات حاجی میٹھا خان کاکڑنے سوئیڈن کی جانب سے اسلام مخالف مظاہروں کے اجازت نامے کے بعد ترکیہ کے سفارت خانے کے باہر قرآن مجید کی بے حرمتی اور اسلام کے خلاف ذہر اگلنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سویڈن کی حکومت یا اس کے شہری آزادی اظہار رائے کالبادہ اوڑ کر ہمارے مقدس کتابوں کی توہین کریں بین الاقوامی دنیا اورانسانی حقوق کے علمبردار نفرت انگیز عمل کی روک تھام کی ذمہ داری نبھائیں اور تشدد پر نہ اکسانے کی ذمہ داری نبھائیں،کوئٹہ اور اس کے اطراف میں گیس کا سنگین تر ہوتا مسئلہ حل طلب ہے سوئی سدرن گیس کمپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ حاجی میٹھا خان کاکڑنے کہاکہ سوئیڈن میں حکومت کی جانب سے اسلام مخالف مظاہروں اور اس میں ہمارے مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی اور اسلام کے خلاف انتہا پسندوں اور شرپسندوں کی جانب سے زہر اگلنے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،انہوں نے کہاکہ اسلاموفوبیا پر مبنی اشتعال انگیزی خوفناک ہے، سویڈن میں اظہار رائے کی آزادی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ سویڈن کی حکومت یا اس کے شہری آزادی اظہار رائے کالبادہ اوڑ کر ہمارے مقدس کتابوں کی توہین کریں۔اسلاموفوبیا کو فروغ دینے کی کارروائی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی، مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہار رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی دنیا اورانسانی حقوق کے علمبردار نفرت انگیز عمل کی روک تھام کی ذمہ داری نبھائیں اور تشدد پر نہ اکسانے کی ذمہ داری نبھائیں۔حاجی میٹھا خان کاکڑ نے کوئٹہ اور اس کے اطراف میں گیس کے سنگین تر ہونے والے مسئلے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی عوام کو گیس کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں سخت سردی میں عوام کے پاس جلانے کیلئے کوئی شے نہیں ہے سوئی سدرن گیس کمپنی اپنی ذمہ داری سے غافل ہونے کی بجائے عملی طورپر اقدامات اٹھائیں تاکہ عوام کی مشکلات آسان ہوسکیں۔