جھوٹے مقدمات، تشدد،گرفتاری سے قائدین کا راستہ نہیں روکھا جاسکتا ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلو چ وحق دوتحریک پر مظالم مقدمات تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔بلوچستان کے عوام،وکلاء،حقیقی عوامی سیاسی تنظیمیں مولاناہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک کیساتھ ہے حق دوتحریک کو جتنا دبائیں گے وہ اتناہی ابھریگا۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قیادت کو فوری رہا مقدمات ختم اور حق دو گوادر کے تسلیم شدہ مسائل فوری حل کریں۔پولیس گردی مقدمات وگرفتاریوں سے تحریک رکھے گی نہیں۔جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ وحق دوتحریک کے ساتھ ہے۔انشاء اللہ کامیابی مظلوم عوام کی ہوگی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حق دوبلوچستان کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں کمیٹی کے سربراہ مولانا عبدالکبیر شاکر،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی، عبدالولی خان شاکر،سید نورالحق ایڈوکیٹ، عبدالصمد کھوسہ،سلطان محمد محنتی ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر حق دوتحریک کے گرفتارقائدین،مقدمات، رہائی،قائدین کی گوادر سے کوئٹہ منتقلی، قانونی ودیگر خدمات،احتجاج کے حوالے سے مشاورت واقدامات تجویز کیے گیے۔مولاناعبدالکبیر شاکر نے فیصلوں پر عمل درآمد واب تک کی صورتحال پیش کی۔اس موقع پر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جھوٹے مقدمات، تشدد،گرفتاری سے قائدین کا راستہ نہیں روکھا جاسکتاجماعت اسلامی کے قائدین ورہنماقید وبند سے نہیں ڈرتے ہم عوام کو حقوق دلانے کیلئے اورظلم وجبر لاقاونیت وآمریت کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کرتے رہیں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کے دلوں کی دھڑکن، قانون وآئین کوماننے والامحب وطن قائدہے ان کے خلاف بے بنیاد جھوٹاپروپیگنڈہ،جھوٹے مقدمات،تشدد،گرفتاری قابل مذمت ہے۔ تشدد،پولیس گردی،جعلی مقدمات،انتقامی کاروائیاں وگرفتاریاں حقوق کی جدوجہد کو نہیں رکھواسکتی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ودیگر قائدین،دھرناشرکاء،ماؤں بہنوں کوغیر جمہوری ناروااقدامات،جعلی مقدمات،ظلم وجبر کا سامنا ہیں ہمیں وکلاء برادری ججزوعدالت پراعتماد ہے وکلاء،میڈیا،انسانی حقوق تنظیموں وباشعورعوام نے مشکل وقت میں ہماراساتھ دیا۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے عوام کے حقوق کے حصول،ظلم وجبر کے خلاف اپنے آپ کو قانون کے حوالے کردیا۔انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ جلد رہا ہوں گے اور گوادر وبلوچستان کے مظلوم ومجبورعوام کو حقوق دلانے کیلئے جدوجہد تیز کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے