جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی نے آئندہ عام انتخابات کےلیے قومی اسمبلی کی 3 نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کردیا۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ نے ضلع پشاور سے قومی اسمبلی کے نشست این اے 28 سے سابق صوبائی وزیرحافظ حشمت ، این اے 29 سے صابرحسین اعوان جبکہ این اے 30 سے حاجی نیازمحمد کے ناموں کا اعلان کردیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی خیبرپختونخوا اسمبلی کے مختلف صوبائی حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کرچکے ہیں۔
