الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزدکردیا۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے محسن نقوی کو آرٹیکل224 کے تحت نامزد کردیا گیا۔ محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کاحلف کل گورنرہاؤس لاہورمیں لیں گے۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کی طرف سے صوبے کے نگران وزیراعلیٰ کے لئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز گئے تھے جبکہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام بھیجے۔اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ناموں پر اتفاق نہ ہونے کے بعد چاروں نام الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے تھے۔