ہرنائی سٹی فیڈر کی منظوری کیلئے کیسکو چیف سے ملاقات کرکے سٹی فیڈر کی منظوری کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے،لیلیٰ ترین
ہرنائی(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن لیلیٰ ترین بی اے پی کے رہنماء ملک روح اللہ خان ترین نے کہاکہ ہرنائی گریڈ اسٹیشن میں ایک فیڈر ہے جوکہ لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہمیشہ آور لوڈ ہوکر بجلی ٹرپ ہوجاتی ہے عوام کا یہ درینہ مسئلہ حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں ہرنائی سٹی کیلئے علیحدہ فیڈرز کی منظوری کیلئے کیسکو ہرنائی اور کیسکو لورالائی کے آفیسر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے کیسکو لورالائی سے ہرنائی سٹی کیلئے علیحدہ فیڈرکی تحریری ڈیمانڈ/رپورٹ کیسکو چیف کو موصول ہونے کے بعد ہرنائی سٹی فیڈر کی منظوری کیلئے کیسکو چیف سے ملاقات کرکے سٹی فیڈر کی منظوری کیلئے ہرممکن کوشش کرینگے اور بہت جلد ہی سٹی کیلئے نئے فیڈر کی منظوری ہوجائے گی ہرنائی سٹی کیلئے الگ فیڈر کی منظوری سے ان شاء اللہ ہرنائی میں آور لوڈنگ بجلی کی لوڈشیڈنگ کامسئلہ ہوجایے گا انہوں نے کہاکہ ہماری اولین ترجیح ہرنائی کے تمام بنیادی اجتماعی مسائل کا حل ہے جس کیلئے ہرفورم بھرپور کوشش کرینگے۔