نوشکی،گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا

نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی نوجوان جان کی بازی ہار گیا نوجوان محمد آصف ولد محمد یوسف محمد حسنی جو گزشتہ روز گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلس کر زخمی ہوا تھا زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں انتقال کر گئے وہ ٹرانسپورٹر حاجی سخی داد محمد حسنی، قبائلی رہنما حاجی صالح محمد حسنی کے نواسہ اور محمد یونس محمد حسنی، محمد رمضان محمد حسنی، محمد عارف محمد حسنی کے بھائی اور حاجی خیر اللہ محمد حسنی کا بھتیجا تھا فاتحہ خوانی مسجد سلمان فارسی جمال آباد میں ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے