ملکی و غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، چینی مسافر گرفتار

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملکی اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چینی مسافر کو گرفتار کرلیا۔لاہور ائیر پورٹ پر کی گئی کارروائی کے دوران چینی مسافر سے 35 لاکھ پاکستانی روپے، 1220چینی ین ،28 لاکھ 20 ہزار انڈونیشین اور 44 ہزار ملائشین کرنسی برآمد کرلی گئی۔حکام کے مطابق چینی مسافر اومان ائرلائن کے ذریعے انڈونیشیا جا رہا تھا۔ برآمد ہونے والی کرنسی کو کسٹمز حکام نے ضبط کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے