مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی قومی زمہ داری نبھائیں،سردار محمد اسلم بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ آئندہ ماہ شروع ہونے والی مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنی قومی زمہ داری نبھائیں۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک انتہائی اہمیت کا حامل ایک قومی عمل ہے جس کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم اور ترقیاتی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ سردار محمد اسلم بزنجو نے خضدار میں پارٹی کے مقامی قیادت اور کارکنوں کو ہدایات کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں مردم شماری کے لیے آنے والے عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون اور مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر اپنے خاندانوں اور گھرانوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں پارٹی کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ معاشرے میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور انہیں چاہیے کہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنے پوری صلاحیتوں کا استعمال کریں سابق صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 2023 کے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے گھرانوں اور ناموں کے مکمل اندراج کروائیں کیونکہ ہمارے تمام مسائل کا حل اصل معنوں میں مردم شماری کے ساتھ وابستہ ہے۔وسائل کی تقسیم ابادی کے مطابق کیا جاتا ہے پچھلے ادوار میں ہم نے اپنے اصل حقوق سے خود کو محروم کیا ہیانہوں نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کو بہتر نتائج کے حصول کے لیئے ضروری ہے کہ تمام سیاسی و مذھبی جماعتیں جہاں جہاں ان کے کارکن و ہمدرد موجود ہیں وہ اپنے اپنے کارکنان کو ہدایت کریں کہ مردم شماری کے لیئے متعین عملہ کے ساتھ مکمل تعاون اور ان کی رہنمائی کریں. نال خضدار سمیت صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں ممکنہ مردم شماری کے لئے ہم آہنگی پیدا کریں سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ تمام سیاسی کارکن اور باشعور عوام مردم شماری کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے قومی زمہ داری نبھانے میں کردار ادا کریں، سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا کہ مردم شماری انتہائی اہمیت کا حامل قومی عمل ہے, تمام کارکنان آئندہ ماہ شروع ہونے والی مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے