قصور میں ڈیرہ مراد جمالی کے تین ہندو تاجر پراسرا طور پر جابحق

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) قصور پنجاب میں ڈیرہ مراد جمالی کے تین ہندو تاجر پراسرا طور پر جابحق ہوگئے ایک تاجر بے ہوش۔ واقعہ کے خلاف غلہ آناج منڈی ڈیرہ مراد جمالی کے صدر دیدار مغیری کی قیادت میں تاجروں نے دکانات بند کرکے احتجاج کیا اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا واقع کی مکمل تحقیقات کرے تاجروں کو انصاف فراہم کیا ڈیرہ مراد جمالی کے معروف تاجر تاجر سیٹھ کرپال داس اپنے بیٹوں سنی کمار۔ ستیش کمار اور داماد وشال کمار کے ہمراہ کاروبار کی غرض سے قصور گئے وہاں مقامی تاجر کے جگہ میں رہائش اختیار کی جب صبح انہیں اٹھانے کے لیے مالک گیا دروازہ نہ کھولنے پر دروازے کو توڑا گیا تو سیٹھ کرپال داس عرف لاہوتی اس کا بیٹا سنی کمار اور داماد وشال کمار مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ اس کا بیٹا ستیش کمار بے ہوش تھے جنھیں قصور کی مقامی ہسپتال میں لایا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے