ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر خضدار

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل اور خضدار پریس کلب کے سینئر رکن عبدالجبار حسنی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ جس میں بشیراحمد جتک عبداللہ شاہوانی اور وسیم انورشامل تھے۔ ملاقات میں خضدار میں مختلف شہری مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے نیک نیتی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے میں خود لوگوں کو سنتا ہوں اور ان کی کال اٹینڈ کرکے اس پر فوری طور پر احکامات و ہدایات جاری کرتا ہوں اس حوالے سے ہم نے عوام کی سہولت کے لئے اپنے دفتر میں بھی اوقات کار کاتعین کردیا ہے جس میں شہری اپنے مسائل بیان کرنے کے لئے آتے ہیں اور ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر ہدایا ت جاری کی جاتی ہے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ مجھے انجمن تاجران خضدار صحافی برادری اور شہر کے تمام طبقات نے بھر پور انداز میں پذیرائی دی حوصلہ افزائی کی ان ہی کی دعاء اور تعاون سے خضدار ڈسٹرکٹ میں معاملات آگے بڑھ رہے ہیں او رانشاء اللہ اسی طرح ہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور جو مسائل ہے انہیں مشاورت کے ساتھ بتدریج حل کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے