خضدار میں نئے فیڈر کے قیام سے بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا،میر یونس زیری

خضدار (ڈیلی گرین گوادر)ممبر صوبائی اسمبلی خضدار میر یونس عزیز زہری نے بجلی کے نئے فیڈر کا افتتاح کیا اس موقع پرکمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی، ڈپٹی کمشنر میجر(ر)محمد الیاس کبزئی اور ایکسیئن کیسکو سیف اللہ جاموٹ بھی موجود تھے فیڈر کا نام ایکسپریس فیڈر رکھا گیا میر یونس عزیز زہری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں بجلی کے ناقص وولٹیج اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا تھاجس کے پیش نظر بجلی کے نئے فیڈر کا افتتاح ہو گیا 164 ٹرانسفارمرز نئے فیڈر پرمنتقل ہو جائیں گے اس کے علاوہ تین مزید نئے فیڈروں پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے خضدار میں بجلی بحران کا خاتمہ ہو گا میر یونس عزیز زہری کا کہنا تھا کہ ہم نے انتخابات کے وقت خضدار نال فیروز آباد کے عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیشہ اجتماعی نوعیت کے مسائل کے حل کو اہمیت دی ہے یہی وجہ سے کہ حلقہ انتخاب کے اجتماعی مسائل ایک ایک ہو کر حل ہو رہے ہیں اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی،اور ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ نئے فیڈروں کے اضافے سے خضدار میں بجلی کا مسلہ ممکنہ حد تک حل ہو جائے گا دریں اثنا عوامی حلقوں کی جانب سے ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری کی کاوشوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ خضدار میں نئے فیڈر سے بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے