حب ، ہندو تاجر کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار لوٹے گئے رقم برآمد
حب(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایس ایچ او حب صدر شاہنواز مینگل نے صدر تھانے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کاروائی کرتے ہوئے حب صدر تھانے کے علاقے اکرم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گھروں گھس کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ کو چار ساتھیوں گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے گھروں سے لوٹنے والے کچھ سامان بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دن کو گلیوں میں سموسہ فروش بن کر گھروں کا ریکی کرتے تھے اور رات کو گھروں میں ڈکیت کرتے تھے ملزمان نے پانچ سے چھ گھروں میں ڈکیتی کے اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایچ او حب صدر شاہنواز مینگل نے پولیس ٹیم ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب لاسی روڈ پر ہندو تاجر سے لوٹ مار کرنے والے ڈکیت کو گرفتار کرلیا ملزم سے لوٹے گئے 80 ہزار روپے سے 20 ہزراروپے اور کچھ سکے برآمد کرلئے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ حب صدر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان کاروائیاں جاری ہے حب شہر کا امن و امان کو بحال رکھنا اولین فرض ہے۔ جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔