جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے،لیاقت بلوچ
نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی پاکستان نے ڈیرہ مراد جمالی میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کے تحت عام انتخابات کے حوالے سے اپنی عوامی رابط مہم کا آغاز کردیا ڈیرہ مراد جمالی میں ایک گرینڈ شمولیتی پروگرام کاانعقادکیاگیامہمان خصوصی مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت دیگرقائد ین کی قیادت میں نصیرآباد کے مختلف علاقوں اورقبائل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا گرینڈ شمولیتی تقریب سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، نائب امیر بلوچستان حافظ محمد اسماعیل مینگل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو، صوبائی نائب امیر بشیراحمد ماندائی،ضلعی نائب امیر پروفیسرمحمد ابراہیم ابڑو،ضلعی امیر خاوند بخش مینگل، مولانا ایوب منصور، وڈیرہ محمد خان بگٹی، وڈیرہ محمد یوسف عمرانی، وڈیرہ عبدالحنان ڈومکی، وڈیرہ نیاز احمد کھوسہ، سمیت دیگرمقررین نے خطاب کیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے کراچی بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت نے کلین سوئپ کرکے سب سے بڑی جماعت ہونے کااعزازحاصل کیا یہ سب عوامی اعتماد کا مظہرہے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے کراچی کی عوام نے دیکھا کہ ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ نون کو آزمایا گیا مگر کراچی کے مسائل بڑھنے لگے کراچی کھنڈرات کا شہر بن گیا کراچی کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کی پوری قیادت نے تحریک چلائی اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں نصیرآباد ڈویژن کے صوبائی اورقومی اسمبلی کی نشستوں سے بھرپورحصہ لینگے کسی کے لیے خالی نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت اور اور اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھادیاہے بے لگام منگائی اوربیروگاری نیعوام سے جینا کاحق چھین لیاہے اب وقت آگیاہے کہ عوام جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ اس فرسودہ نظام کوتبدیل کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ گوادر میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمن کو فلفور رہا کیا جائے گوادر کے عوام گیس پانی بجلی اور انصاف سے محروم ہے مولانا ہدایت الرحمن نے عوام کو ہمت دی نوجوان مرد خواتین ماہی گیر اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر آئے اور حق دو تحریک کا ساتھ دیا مولانا کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے حقوق کی بات کی اور انہیں جیل میں بند کر دیا گیا انہوں نے کہاکہ سیاسی تنظمیوں کی غیر سنجیدگی سیاست کے سبب آج ملک مسائلستان میں گھیرا ہوا ہے اقتدارکی لالچ اور جنگ نے ملکی سیاست کو تہس نہس کرکے رکھا دیا ہے ملک آئی ایم ایف کی چنگل میں آنے سے ان کے شرائط پر منگائی کا طوفان برپا کردیاگیا ہے ملک کو انہتائی اہم موڑ پر کھڑا کردیا گیا ہے اگر اب بھی ملکی استحکام اور معیشت کی مضبوطی کے لیے سنجیدگی نہیں دیکھائی گئی تو پھر کسی بھی خطرناک صورتحال سے دوچار ہونے کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتاہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت پالیسوں پر عمل پیرا ہے انشا اللہ تعالی عوام نے عام انتخابات میں ہمارا ساتھ دیا تو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔