باہمی اتفاق بھائی چارے سے قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں ، جاوید عزیز لہڑی

نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)نصیرآباد کے علاقے مانجھوٹی میں لہڑی قبیلے کے سمالزئی تائفہ کے سربراہان کی موجودگی میں سردارجاوید عزیز لہڑی کی گوٹھ ٹکری غلام رسول لہڑی آمد جہاں پر سردار جاوید عزیز لہڑی ٹکری غلام رسول لہڑی کے وفات پراظہار تعزیت اور فاتح خوانی کی بعد ازاں سردارجاوید عزیز لہڑی۔ٹکری غلام رسول لہڑی کے بیٹے ٹکری محمد سچل لہڑی کو تائفہ سمالزئی لہڑی کا ٹکری مقررکرتے ہوئے ان کی دستار بندی کی رسم ادا کی اس موقع پرسردارجاوید عزیز لہڑی نے اپنے قوم لہڑستان سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اتفاق بھائی چارے سے قومیں ترقی کی راہ پر گامزن ہو جاتے ہیں لہذا میں قوم کو یہ ہدایت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ باہمی اتفاق رائے بھائی چارے کو فروغ دیں اور مذاکرات کرتے ہوئے اپنے قوم کی خدمت اپنا نصب العین سمجھیں درحقیقت جس قوم میں اتفاق کی کمی ہوتی ہے اس قوم کی تباہی کا سبب بنتی ہے سردارجاوید عزیز لہڑی نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ لہڑی قوم امن کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے آگے بڑھے گی اس دوران مجلس دستار بندی میں فخر جھڈیر حاجی میر فرید الحق لہڑی ملک گزین لہڑی ملک شاہنواز لہڑی حاجی ہزار خان لہڑی ٹکری شہداد لہڑی عبدالرحییم لہڑی اور سمالزئی تائف کے معززین جس میں حاجی عبدالصمد لہڑی، عرض محمد لہڑی، حاجی محمد رفیق لہڑی، شفیع محمد لہڑی میاں خان لہڑی بختیار خان لہڑی علی احمد لہڑی کامریڈ ترک علی لہڑی میردر محمد لہڑی امید زیب لہڑی نثار احمد لہڑی ذوالفقار لہڑی خمیصہ خان لہڑی۔شامل تھے تمام سمالزئی تائف کے سربراہان اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اپنے چھوٹے مسائل باہمی اتفاق رائے بھائی چارئے اور پرامن طرح سے حل کریں گے بعد میں سردارجاوید عزیز لہڑی لہڑی قوم کی خیر بقا کیلئے دعا خیر بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے