وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جمال شاہ کاکڑ کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر جمال شاہ کاکڑ نے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور اور معیشت بارے تبادلہ خیال کیاگیا،ملاقات میں بلوچستان اور وفاق کے درمیان تعلقات بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس عزم کااظہار کیاکہ پاکستان بہت جلد موجودہ صورتحال سے نکل آئے گامہنگائی ختم اور معیشت کواستحکام حاصل ہوگا، انہوں نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کے کنٹرول کرنے،ڈالر کو نیچے لانے کیلئے وفاقی حکومت اپنے طورپر کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی موجودہ حکومت نے ریاست بچانے اور تباہ حال ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت اپنانے کا فیصلہ کیاہے مشکل وقت اور حالات کومدنظررکھتے ہوئے سخت فیصلے کئے لیکن اس کے ثمرات جلد عوام تک پہنچ جائیں گے،دونوں رہنماؤں نے اس عزم کااظہار کیاکہ ملکی دفاع اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کومضبوط بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کوبروئے کار لایاجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے