ملک کی سنگین معاشی بحران کی ذمہ دار ی عمران خان پر عائد ہوتی ہے،روزی خان کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان نے کہاہے کہ موجودہ سنگین معاشی صورتحال کی ذمہ داری برائے راست عمران خان اینڈ کمپنی پر عائد ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیاں اور عمران خان کی نااہل قیادت کی وجہ سے ملک کو سنگین معاشی بحران پر لا کر کھڑا کیاگیا۔یہ بات انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں اور ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک کی بحرانوں کا سامنا رہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ان بحرانوں سے ملک کو کامیابی سے نکال کر ثابت کیا ہے۔ کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہر قسم حالات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مقتدر قوتوں نے ہمیشہ عوام کی حقیقی نمائندہ قوتوں کے بجائے کھٹ پتلیوں کو اقتدار سونپ کر ملک کو معاشی بحران میں مبتلا کرنے کی ذمہ داری مقتدرہ قوتوں پر بھی عائد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی حق نمائندگی اس وقت ملتی ہے جب ملک سنگین بحران میں مبتلا ہو کر سب قوتوں نے ہاتھ کھڑے کردیئے تھے۔ چاہیے 1971کا بحران ھو۔ جس میں ملک کو جنگی صورتحال کا سامنا ٹھا۔ ملک دو حصوں میں تقسیم ھوچکا تھا۔ 90 ہزار سے زائد فوجی اور لاکھوں کلومیٹر زمین بھارت کے قبضے میں تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک کو کامیابی کے ساتھ ان سنگین بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسری بار ایسے حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اقتدار کا موقع ملا جب فوجی امر جنرل پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک بدترین دہشت گردی اور معاشی بحران کا شکار تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر صدر آصف زرداری کی قیادت میں اپنی مثبت پالیسیوں اور بہترین حکمت عملی سے عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے آئینی اصلاحات دنیا سے بہترین سفارتی تعلقات اور بہترین معاشی پالیسیوں کے ذریعے ایک مرتبہ پھر ملک کو بحران سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی ڈگر پھر گامزن کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سنگین معاشی بحران سے بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی دوسری قوت نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ وہ وقت دور نہیں۔ جب پاکستان پیپلز پارٹی ایک بار پھر اقتدار میں آکر ملک کو سنگین معاشی بحران سے نکالنے اور عوامی خواہشات کے مطابق پالیسیاں بناکر ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔