سیمینار کا مقصدر ذاتی نہیں بلکہ معاشرے کے اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنا ہے،حاجی لشکری رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ آج کے ڈائیلاگ کا آغاز اس امید سے کررہے ہیں کہ ہمارے ساتھی اس کو پورے ملک میں پھیلائیں تاکہ ہم بحرانوں اور مشکلات سے نکل سکیں،سیمینار کا مقصدر ذاتی نہیں بلکہ معاشرے کے اجتماعی مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو نوری نصیر خان کلچرل کمپلیکس میں نیشنل ڈائیلاگ آن دی ری ایمجننگ پاکستان کے عنوان سے ایک روزہ سیمینارکے سلسلے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ آج کے سیمینار میں بلوچستان کے طول و عرض سمیت ملک بھر سے مہمان شرکت کررہے ہیں،مندوبین میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کے نمائندے شامل ہیں ہم جس ڈائیلاگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس کو سنجیدگی سے لیں تو اس سے صوبے اور ملک کے کئی مسائل حل ہوں گے ہم اور ہمارے ساتھیوں جن میں 99 فیصد الیکٹیبلز نہیں ان کا اس سیمینار کے انعقاد میں کوئی ذاتی مفاد نہیں بلکہ وہ اجتماعی مفاد کیلئے اس کا اہتمام کررہے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت دن رات کام کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اگر عمومی طور پر ہم غور کریں تو سیاسی جماعتوں نے بھی عوام کو مایوس کیا ہے ہم اسٹیبلشمنٹ پر تنقید یا تبصرہ کریں لیکن یہ بھی اپنی جگہ پر حقیقت ہے کہ سیاسی جماعتوں نے مایوسی پھیلائی ہے،انہوں نے کہا کہ سیاست ریاست کے کنٹرول میں ہے جہاں کنٹرولڈ سیاست ہوگی وہاں ڈائیلاگ نہیں ہوگا بلکہ ایک مخصوص ایجنڈا ہوگا اور ہم سمجھتے ہیں کہ کسی مخصوص ایجنڈے سے نکلا اور ملک و صوبے کو در پیش مسائل کی نشاندہی کی اور ان پر ملک میں بحث ہو انہوں نے کہا کہ سیاست سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کا کام ہے جہاں سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ کے ذریعے کردار ادا کیا وہاں ترقی اور خوشحالی ہوئی اور جہاں اسٹیٹس کو ہوا وہ ملک مشکلات سے دوچار ہوئے۔