خیبر پختونخواہ کو معاشی طور پر مقروض کرکے بھاگنے والے بھگوڑوں کو حساب دینا ہوگا،مولاناحافظ حمد اللہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ خیبر پختونخواہ کو معاشی طور پر مقروض کرکے بھاگنے والے بھگوڑوں کو حساب دینا ہوگا خوشنما نعروں کے زریعے اقتدار تک پہنچنے والوں نے اپنا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا عوام انکا بھرپور احتساب کرینگی ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پشاور میں منعقدہ بزم محمود کانفرنس اور مختلف مقامات پر منعقدہ دیگر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنسوں سے جمعیت علمااسلام کے صوبائی و ضلعی رہنماوں سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ناقص کارکردگی کو پلستر سے چھپایا نہیں جاسکتا ملک کے تمام اداروں کو مفلوج کرکے خود لنگڑے پن کا ڈرامہ رچاکر چھپنے کی کوشش کرنے والوں کو زلت آمیز انجام کا سامنا کرنا پڑیگا باشعور قوم انکے مکر و فریب اور جھوٹے کہانیوں سے مرعوب نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ انکی دس سالہ صوبائی حکومت کے باوجود صوبہ خیبرپختونخواہ کے عوام بنیادی ضروریات سے محروم ہیں وفاق اور صوبے کو بدترین معاشی بحران کا شکار کرکے بھاگنے والوں کو شدید عوامی قہر وغضب کا سامنا کرنا پڑیگا۔