جعفرایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بناناقابل مذمت ہے،میر جان محمدجمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے جعفر ایکسپریس کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض تخریبی عناصر صوبے کی پرامن صورتحال کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جس کو ہر صورت میں ناکام بنایا جائے گا. اس ضمن میں دہشت اور وحشت پر ذہنیت کے خاتمے کیلئے ہمیں قومی اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا. قائمقام گورنر بلوچستان نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کی تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے. قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کی کٹہرے میں لایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے