بلوچستان کے گندم میں مبینہ خوردبرد،وزیراعظم نے محکمہ خوراک کے 9اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا

کوئٹہ(یو این اے)بلوچستان کے گندم میں مبینہ خوردبرد،وزیراعظم نے محکمہ خوراک کے 9اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کیلئے 6لاکھ بوری گندم خریدی گئی جس کے بعد ازاں محکمہ خوراک کے بعض اہلکاروں کی جانب سے خورد برد کیلئے مذکورہ 6لاکھ میں سے 3لاکھ بوری مارکیٹ کو خوردبردکیلئے فروخت کردی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حالیہ آٹے کے بحران کے بعد تحقیقاتی اداروں کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے پر وزیراعظم کی جانب سے حکومت بلوچستان کو مذکورہ 9اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں حال ہی میں آٹے کے بحران نے شدت اختیار کی تھی جس کے بعد حکومت پنجاب اور پاسکو کی جانب سے گندم کی فراہمی کے بعد گندم فی بوری قیمتوں میں استحکام آیا تھا یاد رہے کہ ایک بوری گندم 14ہزار تک پہنچ گئی تھی اور موجود قیمت11ہزار روپے سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی جانب سے وزیراعلیٰ تحقیقاتی ٹیم کو اس حوالے سے تحقیقات کیلئے لکھ دیاگیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے