بلوچستان کی پرامن حالات خراب کرنے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہے،نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بولان کے علاقے پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب جعفرایکسپریس کودہشت گردی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذنت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں امن وامان کو خراب کرنے والوں ملک دشمن عناصر کو ختم کرنے کیلئے حکومت بلوچستان،سیکورٹی اداروں کے ساتھ ملکر بھر پورکارروائی کررہے ہیں صوبے میں قیام امن اور عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں دھماکے میں مسافروں کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس ہوا حکومت بلوچستان زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنئیر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی پرامن حالات خراب کرنے میں ملک دشمن عناصر ملوث ہے جن کے خلاف حکومت اور سیکورٹی ادارے ٹارگٹ کارروائی کررہے ہیں انہوں کہاکہ صوبے میں امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے،سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے