کوئٹہ شہر سے گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ، ڈاکٹر قاسم بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سیٹلائیٹ ٹاون و کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ لیکج کے دوران ماں باپ سمیت نہتے معصوم بچوں اور دیگر کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعات کا تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس عملے کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے ایسے دلخراش سانحات روز رونما ہورہے ہیں کیونکہ غریب لوگ اکثر سردی سے اپنی جانیں بچانے کیلئے گیس استعمال کرتے ہیں کہ اس دوران غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ لیکج سے گیس چلی جاتی ہے جسکے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے حکومت وقت ایسے واقعات کا نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کا شمار سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے اور آج کل رات کے بجائے دن میں بھی خون جما دینے والی ٹھنڈ ہوتی ہے گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان غریبوں کی پارٹی متاثرہ خاندانوں کے غم اور اس مشکل گھڑی کے تکلیف میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ گہرے ہمدردی اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہے کہ وہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں اور جو زخمی ہیں انہیں جلد از جلد صحت یابی اور تندرستی عطاء فرمائے اور پسماندگان کو صبروجمیل عطاء کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے