واپسی کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی بتاؤں گی، مریم نواز
لندن(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے لندن میں صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ واپسی کی تاریخ کنفرم ہوتے ہی بتاؤں گی۔مریم نواز اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔
اس سے قبل مریم نواز کی 22 جنوری کے بجائے 29 جنوری کو وطن واپسی شیڈول ہوئی۔مریم نواز کی وطن واپسی پر پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں کو مزید متحرک کیا جائے گا۔ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ٹاسک بھی سونپے جائیں گے۔