مردم شماری 2023 میں تمام اسٹیک ہولڈرز بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے،سیاسی جماعتیں

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے تمام سیاسی جماعتوں بی این پی (عوامی)، نیشنل پارٹی،بی این پی (مینگل)،مسلم لیگ (ن)،جماعت اسلامی،جمعیت علماء اسلام کے رہنماوں اور پنجگور سول سوسائٹی کے ممبران نے میر نذیر احمد کی رہائش گاہ میں مردم شماری 2023 کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت میرنذیراحمد نیکی میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں، میر رحمت صالح بلوچ،واجہ نوراحمد بلوچ،واجہ حاجی صالح،نثار احمد کشانی،پھلین بلوچ،اشرف ساگر،میر نظام بلوچ،مفتی صفی اللّٰہ،حاجی اکبربلوچ،قاضی عبد الواحد،مولی عبدالحلیم،حافظ محمد امین،مصطفی کمال،انجینئر چاکرہاشم اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مردم شماری 2023 میں تمام اسٹیک ہولڈرز بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیں گے اور عوام میں مردم شماری کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانے اور اس قومی زمہ داری کو پورا کرنے کیلئے شب روز محنت کریں گے،پنجگور کے تمام خطیب صاحبان کو بھی زمہ داری دی جائے گی کہ وہ اپنے جعمہ کے خطبوں میں مردم شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں۔تمام شرکا نے متفقہ طور پر ڈسٹرکٹ لیول، یوسی لیول اور بلاک لیول پر کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔اور ساتھ ہی ساتھ ان تمام اساتذہ کرام جن کی مردم شماری میں ڈیوٹی لگی ہیں،ان کے ساتھ جلد از جلد ایک میٹنگ کا انعقاد کیاجائے گا۔اس کے علاؤہ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی کل ڈپٹی کمشنر پنجگور کومردم شماری میں درپیش مختلف مسائل اوران کے جلد از جلد حل کے حوالے سے میٹنگ کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے