خیبر،پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، دو اہلکار شہید

خیبر(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور بارودی مواد سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، دہشتگردوں کے حملےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک اور زخمی اہلکار دم توڑ گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے