خضدار، نوجوان کا قاتل گرفتار

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں نوجوان کا قاتل گرفتار محمد اعظم جاڑو زئی کو ایک ہفتہ قبل اغوا کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر لیویزسی آئی اے نے لائن آفیسر نوراحمد زہری کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمام کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا تھا۔ ملزمان کی نشاندھی نذیر احمد ولد جمعہ خان جتک اور سمیع اللہ ولد بانا خان عمرانی کے نام سے کی گئی تھی۔ دونوں ملزمان نے مبینہ طور پر محمد عظم جاڑوزئی کو رواں ماہ کی 14 تاریخ کو بہکا کر لیجانے کے بعد زیدی تورانی ڈیم کے مقام پر فائرنگ کرکے لاش ویرانی میں پھینک دی تھی۔ کاروائی میں انچارج لیویز فورس زیدی شبیراحمد زہری عبدالرحمان ودیگر اہلکاروں نے حصہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے