بچوں کے ایکٹ 2021 کے بارے میں جو فیڈ بیک ملا ہے کوشش ہوگی کہ انہیں اس ایکٹ کا حصہ بنایا جائے،افشاں تحسین
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل کمیشن برائے تحفظ حقوق اطفال کے زیر اہتمام کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بلوچستان میں بچوں کی امپلوئمنٹ (پروہبیشن اینڈ ریگولیش) ایکٹ 2021 کی ڈرافٹ پر مشاورتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں پچوں کی ملازمت کے ایکٹ 2021 کے مختلف شقوں پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور شرکاء سے اس ایکٹ کے بارے میں رائے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ بچوں کی ایکٹ 2021 کو اوربہتر بنایا جاسکے اور یہ بچوں کے لیے مزدوری کے حوالے سے مفید ثابت ہو۔ سیمینار میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندے کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ،چیئرپرسن این سی آر سی افشاں تحسین، ہاشم کاکڑ ممبر بلوچستان این سی آر سی،خورشید بروچہ، طارق قمر سیکرٹری لیبر اینڈ مین پاور، عطاء مصطفٰی سینیئر لیگل ایڈوائزر این سی آر سی، شوکت علی ایڈیشنل سیکرٹری لیبر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں محمد ظاہر ڈائریکٹر لیبر اینڈ مین پاور نے شرکاء کو بچوں کی ایکٹ 2021 کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔بعد ازاں چیئر پرسن این سی آر سی نے شرکاء کا شکریہ اداکیا اور باور کروایا کہ انھیں بچوں کے ایکٹ 2021 کے بارے میں جو فیڈ بیک ملا ہے کوشش ہوگی کہ انھیں اس ایکٹ کا حصہ بنایا جائے۔ اس موقع پر شرکاء میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔