بلوچستان کے ضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ
خاران(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع خاران میں 3.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہواتفصیلات کے مطابنق بلوچستان کیضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااس کے علاوہ ہرنائی اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئیزلزلہ پیمامرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرشدت 3.7 اور گہرائی20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکزخاران کے جنوب میں 28کلومیٹردورپہاڑی سلسلہ تھا۔ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ گذشتہ ہفتے خیبرپختونخوا میں سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ اور گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔