کوئٹہ،لیاقت بازار میں چوری کی بڑی واردات، چور 45 لاکھ روپے کے موبائل فونز لے اڑے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)لیاقت بازار میں بڑی واردات، دکان سے 45 لاکھ کا سامان چوری، نامعلوم چور جیو لعل موبائل سینٹر کا تالا توڑ کر 45 لاکھ روپے کے موبائل فونز لے اڑے، سٹی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، دکان مالک کی دہانی۔ تفصیلات کے مطابق سبی کی مصروف ترین لیاقت بازار میں گزرشتہ شب چوروں نے ایک موبال شاپ جیو لعل موبائل سینٹر کے تالے توڑ کر 45 لاکھ روپیمالیت کے موبائل فونز لے اڑے۔ دکان مالک کا کہنا تھا کہ چور گزشتہ رات بجلی نہ ہونے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تالے توڑ کر دوکان میں داخل ہوئے۔ صبح دوکان کھولنے کے لیے آیا تو دوکان کے تالے ٹوٹے پائے اور دوکان کا سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ چور 45 لاکھ روپے مالیت کے تقریبا 80 موبائل فونز چرا کر فرار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی پولیس امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ایک بار پھر شہر میں چوری کی وارتیں شروع ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے