وفاقی وصوبائی حکومتوں کے ادارے برفباری میں اپنے فرائض کو بروقت سرانجام دیں ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہا جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں برفباری اور بارشوں کی الرٹ جاری ہونے کے بعد وفاقی وصوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی،پروونشل ہائی وے اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ ادارے ومحکمے کے ذمہ داران واہلکاران اپنے فرائض کو بروقت سرانجام دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہا جائے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ چمن، کوئٹہ قلات شاہراہوں بالخصوص کوژک ٹاپ، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، توبہ اچکزئی ودیگر علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر پہلے پہل ہی سہولیات کی فراہمی، راستوں کی بحالی کیلئے ایکسویٹر ویگر مشیرنی کی فراہمی، ایمبولینسز، گرم کپڑوں، ادوئیات، اشیاء ضروریات پہنچائی جائیں کیونکہ اس سے پہلے گزشتہ سال بھی مشینری کی کمی کے باعث راستے بند رہے اور مسافروں، ٹرانسپورٹروں، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور لوگوں نے اپنی مددآپ اقدامات اٹھانے پر مجبور رہے۔ بیان میں عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا وجہ اور غیر ضروری سفر سے گریز کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہے تاکہ متعلقہ محکموں کے ذمہ داران اور اہلکاروں کو اپنے کام میں آسانی اور شاہراہیں بحال رہے اور ہر قسم کے حالات سے نمٹنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے