نازیبا ویڈیو وائرل کیس،ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔کراچی کی مقامی عدالت نے عامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا شاہ کی عامرلیاقت کی سابق اہلیہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ اور عدالت نے ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ سیشن جج کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، دانیا شاہ کے خلاف ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد نہیں۔

دوسری جانب اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کئے جانے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیا کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ملزمہ دانیہ اور اس کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں ایف آئی اے کے ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ تفتیشی افسر عارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اس لئے ملزمہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔واضح رہے کہ دانیا شاہ کے خلاف عامرلیاقت کی بیٹی دعاعامر نے ایف آئی میں شکایت درج کروائی تھی، اور دانیا شاہ کو ایف آئی اے نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے