مستونگ،اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے لکپاس پر برف باری کا جائزہ لیا

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی کی احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری اسسٹنٹ کمشنر برکت علی بلوچ نے لکپاس پر برف باری کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی رواں رکھنے کے لیئے گریڈنگ کے ذریعے سڑک پر جمے ہوئے برف گریڈنگ کرکے ہٹا دی تاکہ ہیوی اور مسافر ٹریفک متاثر نہ ہوں اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے لیویز فورس اور نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس این ایچ اے کے متعلقہ اہلکار بھی موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ندیم شاہ بخاری کے زیر نگرانی لکپاس پر برف ہٹانے کاکام بدستور جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ندیم شاہ بخاری نے کہا کہ ہیوی snow کے دوران قومی شاہراہ لکپاس پر ٹریفک کی روانی جاری رکھنے کے لیئے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس این ایچ اے کی ٹیم متحرک ہیں اور اس وقت لکپاس پر پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشینری گریڈر ٹریکٹر ایمبولینس موجود ہیں عوام اور مسافروں کو شدید سردی اور ممکنہ برفباری کی دوران ہر قسم کے سہولیات فراہم کرنے تمام تر اقدامات اٹھائینگے انہوں نے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں سے اپیل کی کہ وہ برفباری کے دوران غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے