لسبیلہ ، دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) لسبیلہ میں دو مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر ٹرک کو حادثہ ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے DHQ ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔جب کہ دوسرے واقعے میں گڈانی ماربل سٹی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے گڈانی سے آتے ہوئے موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان ایازعلی باراج ولد فرمان علی عمر 22 سال جاں بحق جب کہ دو نوجوان زخمی ہوگئے۔جنہیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے