بولان کے علاقے سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع نہیں ہوسکا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ضلع بولان کے علاقے سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام شروع نہیں ہوسکا سخت سردی میں کوئٹہ سمیت صوبے دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا،گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایس پی بولان محمود احمد نوتیزئی نے بتایا کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں گیس پائپ لائن دھماکیکا مقدمہ سوئی گیس حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں درج نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے مقدمے میں ایکسپلسوسیو اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں،گیس پائپ لائن دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد اور ریموٹ کنڑول ڈیوائس استعمال کیاگیا، دھماکے اور آگ لگنے سے پائپ لائن کا 100 فٹ حصہ متاثر ہوا،دوسری جانب لیویز حکام کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کیلئے سراج اباد پہنچ گئی، تاہم رات گئے تک متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کاکام ابھی شروع نہیں ہوا، بارہ انچ قطرے کی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے سے کوئٹہ،مچ،پشین،زیارت،قلات،مستونگ میں سوئی گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔